ایران نے نگرانی آلات غیر فعال کر کے تعاون کم کر دیا ہے،عالمی جوہری ادارہ

28 فروری ، 2024

جنیوا(آئی این پی)اقوم متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے شعبے کو مانیٹر کرنیوالے ادارے نے ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت پر اپنی بڑھتی ہوئی تشویش کا اظہار کیا ہے۔بین الاقوامی جوہری ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے رپورٹ میں کہا ہے ʼایران میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں عوامی بیانات ایرانی تحفظات کے مکمل ہونے سے متعلق ڈائریکٹر جنرل کے خدشات کو بڑھاتے ہیں۔ایران نے جوہری پروگرام کے لیے نگرانی کے آلات کو غیر فعال کر کے ʼبین الاقوامی جوہری ادارےʼ کے ساتھ اپنے تعاون کو کم کر دیا ہے،انہوں نے خفیہ رپورٹ میں مزید کہا ʼتعمیری و بامعنی کاموں کے ذریعے ہی ان خدشات کو دور کیا جا سکتا ہے۔