صدر کا انتخاب الیکشن کے بعد 30دن میں کرانا لازم ہے،الیکشن کمیشن

28 فروری ، 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز) الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آئین کے آرٹیکل41کی شق کے تحت صدر کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد30وم کے اندر کرانا لازم ہے۔ترجمان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 اور130کے تحت تمام اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے بعد21ایام کے اندر منعقد ہونا ضروری ہے،کل ( 29 فروری کو) تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی، صدر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہو جائے گی، الیکشن کمیشن یکم مارچ 2024ء کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ آئین کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائے گا، 2 مارچ دن 12 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکیں گے۔مزید بتایا گیا کہ صدراتی انتخاب کے خواہش مند امیدوار آج سے ہی کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن مرکزی و صوبائی سیکرٹریٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔