پاکستان امن پسند ملک، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، وزیر اعظم کاکڑ

28 فروری ، 2024

اسلام آباد (این این آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو پانچ سال مکمل ہوگئے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں،ہم پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج کے دن بھارت کے جھوٹے دعوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے اپنی آپریشنل برتری کا عملی مظاہرہ کیا، کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے،ہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔