راولپنڈی (جنگ نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا ہے کہ مجھے اپنے آپ پر فخر ہے میں نے کبھی کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔لاہور میں نئے ججز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والے لوگوں کو چنتا ہے، انصاف کرنے والے اللہ پاک کی جانب سے چنے ہوئے لوگ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جج کے نام کے ساتھ عزت و احترام ہمیشہ منسلک رہتا ہے، عزت اور احترام ہمیں اپنے فیصلوں کی بدولت برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ بطور جج ہونا کوئی نوکری نہیں بلکہ یہ ایک آزمائش اور امتحان ہے، ہم سب کو اپنے منصب کی حفاظت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر فیصلے کے ساتھ جج کا کردار منسلک ہوتا ہے، ایک دفعہ کردار پر لگا داغ صاف نہیں ہوگا، مجھے اپنے آپ پر فخر ہے کہ میں نے کبھی کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔انہوں نے نئے ججز کو تلقین کی کہ ہمارے رشتہ دار بیشک ناراض ہو جائیں لیکن پروردگار کی ناراضگی کو کبھی دعوت نہ دینا، اللہ کی رضا کے لئے نیک نیتی کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...