بیشتر اسلامی ممالک میں10مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان

28 فروری ، 2024

کراچی( پی پی آئی)زیادہ تر اسلامی ممالک میں اتوار10مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا ہے کہ10مارچ کو صبح نو بجے چاند کی پیدائش ہو گی، اسلامی دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں سورج غروب کے بعد چاند کے دیکھے جانے کا امکان ہے۔ زیادہ تر مسلم ممالک میں پیر 11 مارچ کو پہلا روزہ ہو گا تاہم کچھ خطوں میں 10 مارچ کو چاند نظر نہ آنے کا امکان ہے۔