خانپور،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری،6افرادجاں بحق، 15زخمی

28 فروری ، 2024

ہری پور(جنگ نیوز) خانپور کے علاقے سربروٹ میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثے میں6افراد جاں بحق جبکہ15 زخمی ہو گئے، ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مسافر بس ہلی سے راولپنڈی جارہی تھی، مسافر بس میں بچے اور خواتین بھی سوار تھیں۔