پیر کے روز امریکی فضائیہ کے ایک حاضر سروس اہلکارنے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر خودسوزی کرلی۔یہ خود سوزی فلسطین میں ظلم وبربریت کے خلاف احتجاج کے طور پر کی گئی۔ اس سےقبل دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وحشیانہ طرز عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں جو تل ابیب کی طرف سےغزہ اور مغربی کنارے پر فضائی وزمینی حملوں، اسپتالوں و کیمپوں کو تباہ کرنے اور ظلم کی نت نئی شکلوں میں سامنے آرہا ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور کئی دیگر ممالک میں بھی اسرائیلی طرز عمل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ صدر امریکہ کی قیام گاہ وائٹ ہائوس پر بھی مظاہرے ہوچکے ہیں۔ اب25سالہ امریکی فوجی ایرون بشنیل نے جو خود سوزی کی، وہ امریکی انتظامیہ کے لئے ایک پیغام ہے کہ اسرائیل کی من مانی کارروائیوں کی روک تھام میں مزید تاخیر نہیں کی جانی چاہیے۔امریکی فضائیہ کے اہلکار نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر یہ کہتے ہوئے خود کو آگ لگائی تھی کہ میں اب غزہ میں جاری نسل کُشی کا مزید حصہ نہیں بنوں گا۔امریکہ ایک سپرپاور ہے اور بڑی طاقتوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دنیا کو ظلم ،جبر اور ناانصافی سے پاک کرکے ایسی عادلانہ فضا کے مقام میں کردارادا کریں جس میں امن وآشتی اور بھائی چارہ کے امکانات زیادہ ابھرکر سامنے آئیں۔ اقوام متحدہ کے قیام کے وقت بھی بڑی طاقتوں کی طرف سے وعدہ کیا گیاتھا کہ دنیا کو بدامنی سے بچا کرامن وآشتی کی آماجگاہ بنا یا جائے گا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ سمیت بڑے ممالک اس مرحلے پر اپنا مثبت کردار موثر طور پر ادا کریں۔ غزہ میں خونریزی اور انسانی اقدار کی پامالی رکوائیں۔مشرق وسطی کی جنگ کا یمن، شام، لبنان اور دوسرے ملکوں میں پھیلائو روکیں اور کشمیر وفلسطین کے مسئلے طے شدہ امور کے مطابق حل کروائیں۔عالمی عدالتِ انصاف پربھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنا کردار نبھائے۔
بیمار معاشرے پہ اپنےاللہ کا فضل ہے، کرم ہے گو اب بھی خراب ہے طبیعت پہلے کے مقابلے میں کم ہے
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، ایک زمانے میں یہ پاکستان کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا، جب تک...
جی یہاں ،گھوڑے بولتے ہیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ گھوڑے صرف دوڑ سکتے ہیں اور دوڑنے کےعلاوہ دوسرا کوئی کام...
آج سے 41برس قبل دلی کی تہاڑ جیل میں جس مرد حر کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا تھا اسکا نعرہ ’’یہ وطن ہمارا...
کچھ عرصہ قبل سامنے آنیوالی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی عدلیہ 142 ممالک میں 130 ویں اور خطے کے چھے...
کہنے کو تو پاکستان ایک زرعی ملک ہے،لیکن یہاں کا کسان مظلوم ترین طبقہ ہے، یہاں پر صنعت کاروں، تاجروں، شوگر مل...
ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام نہایت ضروری ہے بلکہ یوں سمجھنا چاہئے کہ سیاسی اور...
قارئین کرام! غور تو فرمائیں کہ آپ پاکستانی قومی امور میں دلچسپی کے حامل ہونے کے حوالے سے یقیناً ہماری...