اسلام آباد(ایجنسیاں)ملک میں عام انتخابات کے بعد مخصوص نشستوں کا تنازع شدت اختیار کرگیا‘مسلم لیگ (ن)اوراتحادی جماعتوں نے سنی اتحادکونسل کی خصوصی نشستوں پر اپنا دعویٰ کردیا۔ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کو پامال کر کے مخصوص نشستیں لینا چاہتے ہیں‘ن لیگ کے اعظم نذیرتارڑنے کہاکہ مخصوص نشستیں آئین کے مطابق صرف ان جماعتوں کو ملتی ہیں جو کامیاب ہوکر پارلیمان میں آئیں‘پیپلز پارٹی کے رہنماء فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ خصوصی سیٹوں سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا‘بانی پی تی آئی عمران نے کہاہے کہ ہماری پارٹی جیتی ہے ‘ نشستیں ہمیںملنی چاہئیں‘بیرسٹر علی ظفر کاکہنا ہے کہ اگر اتحادی جماعتیں ہماری مخصوص سیٹیں لینا چاہتی ہیں تو کھل کر کہیں کہ انہیں یہ نشستیں چاہئیں ‘ شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ہمیں مخصوص نشستیں نہ ملیں تو ہائیکورٹ سے رجوع کریں گےجبکہ بیرسٹرگوہر نے کہاکہ خصوصی سیٹوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن عوام کی امنگوں کا خیال رکھے اور اس معاملے پر ایک منصفانہ فیصلہ کرے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی خصوصی نشستوں اوران کے خلاف 6درخواستوں پرسماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی گئی۔تمام پارلیمانی پارٹیوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔سماعت اج بھی ہو گی منگل کوسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے درخواستوں پر پر سماعت کی ۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل علی ظفر نے موقف اپنایاکہ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست دی تھی، نہیں معلوم یہ درخواست گزارکس لئے آئے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم ان مخصوص نشستوں کیلئے آئے ہیں جوابھی تک الاٹ نہیں کی گئیں ،سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں ایک نشست بھی حاصل نہیں کرسکی بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر دیگر سیاسی جماعتیں نشستیں لینا چاہتی ہیں تو اوپن کہیںکہ ہم لینا چاہتے ہیں۔ادھر اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہناتھاکہ میں جیل سے کوئی بھی چیز لکھ کر باہر نہیں بھیج سکتا، آئی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط میں نے ڈکٹیٹ کروایا ہے‘ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آئی ایم ایف کو خط بھیج دیا جائے گا۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہرمیڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کاکہناتھاکہ مفتی عطا تارڑ کا فتویٰ ہم نے سن لیا ہے جسے ہم مکمل طور پر رد کرتے ہیں‘اگر الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دیگاجوبادی النظر میں نظر آرہا ہے تو ہم ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن سے آئین و قانون کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اعظم نذیرتارڑنے کہاکہ مخصوص نشستیں آئین کے مطابق صرف ان جماعتوں کو ملتی ہیں جو کامیاب ہوکر پارلیمان میں آئیں۔
اسلام آباد چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے...
کراچی امریکا نے غزہ سیز فائر ہیڈکوارٹر میں اسرائیل کو فیصلہ سازی سے باہر کر دیا۔ اختلافات شدت اختیار کر گئے،...
اسلام آباد پاکستان کی جانب سےافغانستان کےساتھ بارڈرکراسنگ پوائنٹس کی بندش سے کتنا نقصان ہوا؟؟؟ بندش کے...
کراچی پاکستانی نیول چیف کا بنگلادیش کا چار روزہ دورہ،71کےبعد یہ کسی بھی پاکستانی نیول چیف کا پہلا دورہ بنگلہ...
اسلام آبادوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیر...
کراچی اٹلی نے بھارت کی ٹاٹا موٹرز کو آئیویکو فروخت کرنیکی مشروط منظوری دیدی. سودا تب ممکن ہوگا جب آئیویکو...
اسلام آباد قومی اسمبلی کا اجلاس آج برو زپیر ساڑھے چار بجے پارلیمنٹ ہا ئوس میں ہوگا۔اجلاس کیلئے 15نکاتی...
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے ایوان میں 27ویں ترمیم کے بل میں...