کراچی (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنے جائزے میں پاکستان کی ریٹنگ Caa3 پر برقرار رکھی ہے، موڈیز کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کچھ اقدامات کر لے تو اس کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے، موڈیز کے مطابق موجودہ پروگرام سے پہلے اسلام آباد کو آئی ایم ایف کیساتھ چلنا ہوگا اس کے نتیجے میں دوسرے پارٹنرز سے رقوم کے حصول میں مدد ملے گی، پاکستان اس میں کامیاب رہا تو ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہوجائے گا ۔ پاکستان کے حوالے سے اپنے تازہ ترین جائزے میں موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کے بعد قائم ہونے والی اتحادی حکومت کا مینڈیٹ اتنا مضبوط نہیں ہوگا کہ وہ آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کیلئے مشکل اصلاحات کر سکے۔موڈیز نے اپنے جائزے میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے نیا قرض نہ ملاتو اس کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔پاکستان کو جون میں رواں مالی سال ختم ہونے سے پہلے 6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ ان میں سے ایک بڑی ادائیگی اپریل میں متوقع ہے جب پاکستان کے ڈالر بانڈ میچور ہوں گے اور سرمایہ کاروں کو ایک بڑی رقم ادا کی جائے گی۔اپریل میں ہی پاکستان کا موجودہ آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو رہا ہے جو تین ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی اریجنجمنٹ ہے۔ اس کی آخری قسط میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔موڈیز نے اپنے جائزے میں کہا ہے کہ جون 2024 تک اپنی بیرونی ادائیگیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب رہے گا لیکن اس کے بعد بڑی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوئی امید نہیں ہے۔موڈیز کے مطابق اسی لئےموجودہ پروگرام کے بعد بھی پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا اور اس کے نتیجے میں پاکستان کو دوسرے پارٹنرز سے رقوم کے حصول میں مدد ملے گی۔ریٹنگ ایجنسی نے کہاکہ اگر پاکستان فوری طور پر اور سماجی دباؤ بڑھنے سے پہلے یہ کرنے میں کامیاب رہا تو اس کا ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہو جائے گا۔تاہم موڈیز کے مطابق اگر آئی ایم ایف اور دوسرے پارٹنرز سے نیا قرض حاصل کرنے میں تاخیر ہوئی تو ڈیفالٹ کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ ’سوشل پریشر اور گورننس میں کمزوریوں کے سبب بھی آئی ایم ایف کے تقاضے پورے کرنے کے چیلنجز بڑھ سکتے ہیں۔‘موڈیز کا کہنا تھا کہ اگرچہ الیکشن کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی حکومت بنانے والی ہے لیکن اس حوالے سے بہت زیادہ ابہام پایا جاتا ہے کہ نئی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نئے پروگرام کے لئے مذاکرات کرنے میں کتنی آمادہ اور کتنی اہل ہوگی۔”آئندہ مخلوط حکومت کا انتخابی مینڈیٹ نئے آئی ایم ایف پروگرام کے لئےدرکار مشکل اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لئےخاطرخواہ مضبوط نہیں ہوگا۔ جب تک کسی نئے پروگرام پر اتفاق نہیں ہو جاتا، پاکستان کی دیگر دو طرفہ اور کثیر جہتی شراکت داروں سے قرضے حاصل کرنے کی صلاحیت شدید طور پر محدود رہے گی۔“
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اسپین سمیت برکس ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ برکس میں دس ممالک...
کراچی ٹرمپ کی آمد اور ہندوستان کی پریشانیاں، امریکی ٹی وی کاکہنا ہے کہ امریکی صدر کی تعمیل کرنے اور تجارتی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حسن عباس نے کہا ہےکہ...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا...
کراچی طالبان نے اربوں مالیت کا امریکی اسلحہ واپس کرنے کے ٹرمپ کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ طالبان 2021 میں...
پشاورپاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ایوانِ صدر میں کھانے کے...
اسلام آباد حکومتی ماہرین آئین و قانون نے مشورہ دیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ یکسر...
اسلام آبادامریکہ کے 47ویں صدر ڈونلڈٹرمپ نے حلف برداری کے موقع پراپنے خطاب میں براعظم جنوبی امریکہ کے ملک...