لاہور ،اسلام آباد،راولپنڈی،(اپنے نامہ نگار سے،نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی پر آئین توڑنے کے دو مقدمات ہوں گے، ایک مقدمہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی توڑنے ، دوسرا آئین کے مطابق اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا ہو گا،سیاستدان ایک دوسرے کی عزت نہیں کرینگے تو امید نہ رکھیں کہ کوئی ادارہ انکی عزت کریگا، جبکہ رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ کل( 29 فروری کو) قومی اسمبلی کا اجلاس ضرور ہوگا،قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق کنفیوژن پھیلائی جا رہی ہے، ایوان مکمل نہ ہونے کا مؤقف درست نہیں،صدر پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ،ہم مل کر وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عارف علوی آئین کو توڑتے ہوئے اپنا فرض نہیں نبھا رہے، صدر آئینی ذمے داری پوری نہیں کرتے تو اسپیکر پوری کر دیں گے، صدارت صدر عارف علوی کے بس کی بات نہیں، مواخذے کے بجائے انتخابی عمل کے ذریعے عارف علوی کی جگہ دوسرا صدر لائیں گے، آئین میں لکھا ہے ہر حال میں 29 فروری کو اسمبلی کا اجلاس بلانا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آصف زرداری کی مفاہمت کے عمل میں پی ٹی آئی شامل ہوگی۔ تاریخ کو درست کرنے کے لیے پہلا قدم بھٹو ریفرنس کا فیصلہ ہو گا، ایسا مضبوط فیصلہ دیا جائے جس سے ایک فل اسٹاپ لگایا جاسکے، پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ ادارے آئین میں رہ کر کام کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ، ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل نہیں عدالتی قتل ہوا تھا۔
اسلام آباد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل کو دھوکا قرار دے...
اسلام آ باد بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کےعمل میں ایک اور پیش رفت ،امیدواروں کےتحریری امتحان کا...
اسلام آ باد سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سی ڈی اے ممبران کے ریڈار میں آگیا ،تمام ممبران سی ڈی اے کے...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی کارکردگی کو مزید...
اسلام آ باد جونیئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ۔ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعظم اآفس اور سیکرٹریٹ گروپ کے...
اسلام آباد پاکستان نے تیل سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کردیا، غیر قانونی پیٹرول پمپس کی روک تھام...