اسلام آ باد( رانا غلام قادر ) نگران حکومت نے جاتے جاتے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے امریکی پابندیوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ۔نگران وفاقی کابینہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کےتحت امریکی پابندیوں کےخلاف درخواست دائرکرنےکا پلان موخر کرنے کی منظوری دیدی،فیصلہ موجودہ جیوپولیٹیکل صورتحال کےباعث کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ کی جانب سےسرکولیشن کے ذریعے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبےکےتحت امریکی پابندیوں کےخلاف درخواست دائرکرنے کا پلان موخر کرنے کی تجویز منظور کی گئی ،ذرائع کے مطابق منسٹریل اوورسائٹ کمیٹی کی جانب سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سےمتعلق کئے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے،پیٹرولیم ڈویژن نے منسٹریل اوور سائٹ کمیٹی کےفیصلوں پر مبنی سمری تیار کی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سےاستثنی کی درخواست کاحتمی مسودہ تیار کیاجاچکا تھا تاہم درخواست کوامریکی حکام کے پاس جمع کرانےکاپلان موخرکیا گیا ہے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں پنجاب جوڈیشل سروس کے چار ججز کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں دو...
مانسہرہ پاکستان تحریک انصاف مانسہرہ کے کارکنوں ،ذیلی تنظیموں اور پارٹی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اعظم...
لاہور پنجاب حکومت صوبے بھر میں قائم کئے گئے ایل پی جی کے تمام غیر قانونی ڈی کینٹنگ اسٹیشنزکو قبضے میں لینے کی...
اسلام آباد تحریک انصاف نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ آج جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔ جوڈیشل کمیشن کے رکن...
اسلام آبادسپریم کورٹ میں 8نئے ججز کی تعیناتی کے لئے جوڈیشل کمیشن پاکستان کااجلاس آج 2بجے سپریم کورٹ کے...
اسلام آباد جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں مزید چار ایڈیشنل ججز کی تقرریوں کیلئے 13 فروری تک نام طلب کر...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں مصنوعی ذہانت کے مثبت اور منفی پہلوئوں سے متعلق میزبان سلیم صافی...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ...