پاک ایران گیس منصوبہ ، امریکی پابندیوں کیخلاف درخواست دائر کرنیکا پلان موخر کرنے کی منظوری

28 فروری ، 2024

اسلام آ باد( رانا غلام قادر ) نگران حکومت نے جاتے جاتے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے امریکی پابندیوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ۔نگران وفاقی کابینہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کےتحت امریکی پابندیوں کےخلاف درخواست دائرکرنےکا پلان موخر کرنے کی منظوری دیدی،فیصلہ موجودہ جیوپولیٹیکل صورتحال کےباعث کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ کی جانب سےسرکولیشن کے ذریعے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبےکےتحت امریکی پابندیوں کےخلاف درخواست دائرکرنے کا پلان موخر کرنے کی تجویز منظور کی گئی ،ذرائع کے مطابق منسٹریل اوورسائٹ کمیٹی کی جانب سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سےمتعلق کئے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے،پیٹرولیم ڈویژن نے منسٹریل اوور سائٹ کمیٹی کےفیصلوں پر مبنی سمری تیار کی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سےاستثنی کی درخواست کاحتمی مسودہ تیار کیاجاچکا تھا تاہم درخواست کوامریکی حکام کے پاس جمع کرانےکاپلان موخرکیا گیا ہے۔