اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 6 مارچ کو 5گواہان طلب کر لئے،منگل کو سماعت کے دوران عمران خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ہم کیس میں تاخیر نہیں چاہتے ، 8 فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی ، اب ہم چاہتے ہیں کہ ریفرنس کی سماعت جلد مکمل ہو،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ پر چارج فریم کیا جا رہا ہے ، آپ بتائیں قصور وار ہیں یانہیں ؟ عمران خان نے کہا کہ میں نے چارج شیٹ پڑھ کر کیا کرنا ؟ مجھے معلوم ہے اس میں کیا لکھا ہے۔ فاضل جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی ، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ، قبل ازیں منگل کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت کی تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
کراچیتفریحی فلٹر یا ڈیٹا رسک؟ AI ٹرینڈ پر پرائیویسی خدشات بڑھ گئے، فلٹر چہرے کی مکمل بایومیٹرک اسکیننگ،کلک سے...
کراچیصارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف، براؤزنگ ہسٹری، لوکیشن اور...
دبئیبھارت کی گندی سیاست کھیل کے میدان کو داغدار کر گئی اور بھارتی مردوں کی ٹیم کی طرح خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا...
کراچیلندن میں چھاپہ، امریکی سفارتکار کو خاموشی سے امریکا منتقل کرنے کی رپورٹ،پولیس لاعلم،بچوں کی قابل...
دبئیدبئی میں فائنل کے بعدبھارتی کوچ سے سوال کیا گیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی آپ کو کب ملے گی؟بھارتی ٹیم کے...
پشاور پولیس نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پشاور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ایک رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں...
اسلام آباد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج پیر چودہ ستمبر کو گورنر اسٹیٹ...
اسلام آ باد پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر عمران...