سینیٹ اجلاس، پی ٹی آئی کی اسیر خواتین کو انصاف دینے کا مطالبہ

28 فروری ، 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )سینٹ میں منگل کو عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی اے کے سنیٹرز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں اور اسیر خواتین کو رہا کیا جائے ،لاہو ر کے واقعہ کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔مسلم لیگ (ن )کی سنیٹر سعدیہ عباسی نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی اے سنیٹرز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں ، ،منگل کو ایوان بالا میں عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر سعدیہ عباسی، سنیٹر علی ظفر،سنیٹر فیصل جاوید،،سنیٹر روبینہ خالد،سنیٹر پلوشہسنیٹر فیصل سبزواری سنیٹر مشتاق احمد و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہوا لاہور کے موضوع پر کسی نے گزشتہ روز بات ہائوس میں نہیں کی ، یہ بڑا سنگین مسئلہ ہے ، پاکستان کی دنیا میں بے توقیری ہوئی ۔