صدارتی انتخاب کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان

28 فروری ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن یکم مارچ کو صدارتی انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب 16ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی سیشن بلانے میں صدر مملکت کے اعتراض پر نگراں وزیر اعظم نے صدر کو دوبارہ ایڈوائس ارسال کردی ساتھ ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو اجلاس طلب کرنے کا اختیار دیدیا۔