مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی مسلمانوں کو مشکلات کا سامنا

28 فروری ، 2024

اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ اقدامات، نفرت انگیزی کے واقعات اور زندگی کے مختلف شعبوں میں حکومتی رویوں کے امتیازی سلوک کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایک چشم کشا رپورٹ میں جو امریکہ میں قائم ایک تحقیقی گروپ ’’انڈیا ہیٹ لیب‘‘ نے 26 فروری کو جاری کی، اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ2014 میں وزیرِاعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں مسلمانوں کو مشکلات اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 75 فیصد واقعات ایسی ریاستوں میں ہوئے جہاں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی حکومت ہے بالخصوص گزشتہ تین ماہ کے دوران غزہ میں جاری جنگ نے بھارت میں ہونے والے ان واقعات میں اضافے کا اہم کردار ادا کیا ہے۔