نگران وفاقی کابینہ کاجاتےجاتے بجلی و گیس کی قیمتوں سےمتعلق اہم فیصلہ

28 فروری ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) نگران وفاقی کابینہ نے جاتےجاتے بجلی و گیس کی قیمتوں سےمتعلق اہم فیصلہ کر دیا اور بجلی-گیس ٹیرف کےنوٹفیکیشنزمیں حکومتی کردارختم کرنےکیلئے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کرنے کیلئےمنظوری دیدی-ترامیم کے ذریعے حکومتی مداخلت کےبغیر اوگرا اورنیپرا بجلی و گیس ٹیرف کانوٹیفکیشنزکرسکیں گے- حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نےنیپرااوراوگرا قوانین میں ترامیم کرنےکیلئے منظوری دیدی-ترامیم کےتحت نیپرا اوراوگرا بجلی و گیس کے ٹیرف کےنوٹفیکیشنزمیں با اختیارہوں گے-نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کےذریعے اقدامات کی منظوری دی-