سیاسی بھرتی نہیں ہوگی ، عوامی مسائل کا فوری حل چاہیے ، وزیراعلیٰ مریم

28 فروری ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خدمت کے جذبے سے سر شار،دیانتدار افسروں کو سلیوٹ کرتی ہوں۔میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی نہ ہونے دوں گی۔کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی۔عوامی مسائل کا فوری حل چاہئے. مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں افسروں سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ویمن سیفٹی ایپ 2ہفتے کے اندر فنکشنل کرنے کی ہدایت کر دی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے اور صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ افسر اور ملازمین میری ٹیم ،کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا۔احتساب،شفافیت،کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی تنظیمی اصلاحات کرنا ہوگی،جڑ تک پہنچ کر مسائل ختم کریں گے۔بعدازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور سول سیکرٹریٹ کو تاریخی اور قدیمی حالت میں بحالی پراجیکٹ کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹریٹ میں میوزیم کا افتتاح بھی کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازمنگل کی صبح سول سیکرٹریٹ پہنچیں، سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر انہوں نے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔دریں اثنا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے”محفوظ پنجاب“ویژن پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ، وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔31دسمبر تک تمام اضلاع میں سمارٹ ڈسٹرکٹ سیف سٹی پراجیکٹ لانچ کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی نے خواتین کے تحفظ کے لئے اپ گریڈڈ”وویمن سیفٹی ایپ“لانچ کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی خواتین پولیس کمیونیکیشن آفیسر کے لئے ہاسٹل بنانے کا اعلان کیا۔ہیلمٹ،سیٹ بیلٹ اور اسلحے کی نمائش روکنے کے لئے آرٹیفشل انٹیلی جنس بیسڈ سافٹ وئیر تیارکیا جائے۔وزیراعلی مریم نواز نے 15پر کال کرکے پولیس رسپانس اور ٹائم چیک کیا۔ادھر مریم نواز کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں مقیم مستحق افراد کا ڈیٹا بنک تیار کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی سے تجاویز طلب کر لیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے صوبہ بھر میں گلیوں کی مرمت کے پراجیکٹ کا اعلان کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ہر حلقے کو ترقیاتی پراجیکٹ کے لحاظ سے ماڈل حلقہ بنانا چاہتے ہیں۔ عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہونے چاہئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف سے شیخوپورہ اور قصور کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے متہ کاٹلنگ میں شہید ایس پی اعجاز خان شیرپاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا۔