بھٹو مقدمہ ، بحیثیت ریاست ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں 50 سال پہلے تھے،پی ٹی آئی

28 فروری ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا مقدمہ یاد دلاتا ہے کہ بحیثیت ریاست ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں 50 سال پہلے تھے۔ آج بھی قوم کے ایک مقبول اور معتبر ترین عوامی نمائندے کو جعلی مقدمات کی بنیاد پر پابند سلاسل کیا گیا اور ایسا کرنے والوں کو عدالتی سہولت کاری میسر ہے۔