4افسران کے تقرروتبادلے،فرحان مجتبیٰ ڈپٹی سیکرٹری فوڈ تعینات

28 فروری ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب حکومت نے 4 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری (ویلفیئر ) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو تبدیل کر کے پرسنل سٹاف آفیسر وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ کیپٹن (ر) محمد وسیم کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری (ویلفیئر ) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 18کے آفیسر فرحان مجتبیٰ کو ڈپٹی سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ جبکہ رانا موسیٰ طاہر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو) قصور تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔