خواتین کو بااختیار بنا کر معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے،امریکی سفیر امریکی حکومت انسانی حقوق کے سے نمٹنے کیلئےپاکستان کی کوششوں میں تعاون کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے،ڈونلڈ بلوم

28 فروری ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لئے مزید کوششوں پر زور دیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں انسانی سمگلنگ، خواتین اور بچوں سے جبری مشقت سے نمٹنے کے بارے میں عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام یو ایس ایڈ نے کیا تھا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنا کر کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت انسانی حقوق کے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کوششوں میں تعاون کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔