پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس کوآڈ کاپٹر مار گرادیا

28 فروری ، 2024

راولپنڈی(صباح نیوز) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس کوآڈ کاپٹر مار گرادیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر کنٹرول لائن پر جاسوسی کررہا تھا جسے پاک فوج نے کامیابی سے مار گرایا۔ گذشتہ روز پاک فوج کو بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کی باقیات پاکستانی علاقے سے مل گئیں، کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے۔یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جنگی طیاروں کو بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مار گرایا تھا۔