صدارتی انتخاب، چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دینگے

28 فروری ، 2024

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی صدر کے عہدے کیلئے انتخاب و انصرام کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ صدارتی انتخاب کیلئے ریٹرننگ افسر کے فرائض خود سرانجام دیں گے۔پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پریذائیڈنگ افسر ہونگے، نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے ۔