اسمبلی اجلاس نہ بلانا، صدر کا اقدام آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی نہیں ہوگا

28 فروری ، 2024

اسلام آباد (انصار عباسی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اگر آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 8؍ فروری کے انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے سے گریز بھی کرتے ہیں تو اس صورت میں بھی ان کا یہ عمل آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی نہیں ہوگا۔ صدر علوی کی رائے ہے کہ اسمبلی مکمل نہیں ۔تاہم، کئی ماہرین قانون بھی سمجھتے ہیں کہ صدر علوی کے موقف میں وزن نہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے صدر علوی کے خلاف آئین کی خلاف ورزی پر مقدمات شروع کرنے کا اشارہ دیا لیکن صدر علوی کے خلاف ایسی کارروائی کے حوالے سے کوئی آئینی شق یا قانونی آپشن موجود نہیں۔