بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط اور جھوٹ ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

28 فروری ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے اپنی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں صرف اتناکرسکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہوکر سچ بولوں ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔