میو ہسپتال ،نیو ایمرجنسی افتتاح کے چندروز بعد ہی مسائلستان بن گئی

28 فروری ، 2024

لاہور(جنرل رپورٹر)میو ہسپتال کی اسٹیٹ آف دی آ رٹ نیو ایمرجنسی اپنے افتتاح کے چندروز بعد ہی مسائلستان بن گئی۔ مریضوں کیلئے ادویات میسر نہیں، فائر آرمز،وہیل چیئرز اور سٹریچرز نا پید،ڈاکٹروں کیلئے کرسیاں نہ دفتر ،ایمرجنسی سے نیا سامان چوری،مریضوں کے آپریشن ملتوی ہونا معمول بن گیا،انتظامیہ کی جانب سے سب اچھا کی رپورٹ،ینگ ڈاکٹرز نے حالات کی درستگی کیلئے 72گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میوکی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایمر جنسی میں پہلے سے موجود بیڈز کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے، ایک بیڈ پر دو دو مریض زیر علاج ہیں، Tetanus کی ویکسین تک میسر نہیں ، دیواریں فنگس شدہ ہو گئیں ،جسکے باعث ڈاکٹرز اور نرسز بیمارپڑنے لگے ہیں، بیہوشی کی دواکی شدید قلت کی وجہ سے آئے روز آپریشن ملتوی ہوتے ہیں،چوری چکاری عروج پر اور سیکورٹی نہ ہونے کے برابر ہے،ایمرجنسی سے چوری کس کی سرپرستی میں ہوئی، اسکی نشان دہی کی جائے۔حالات درست نہ ہوئے تو اگلہ لائحہ عمل پیش کیا جائے گا ۔