امید ہے وزیر اعلیٰ اتحادیوں اور اپوزیشن کوساتھ لے کر چلیں گی،ق لیگ

28 فروری ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ ق لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان نے ایک بیان میں مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کیلئے بہترین ترجیحات کا اعلان کیا ہے ، امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں گی ۔ امید ہےپی ٹی آئی کے دوست اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔