پولیس کی گاڑیوں کیلئے پٹرول ختم

28 فروری ، 2024

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی گاڑیوں کو پھر بریک لگ گئی، پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کو ملنے والے پٹرول فنڈز ختم ہو گئے ،افسران جیب سے پیڑول ڈلوانے پر مجبور ہیں۔ پولیس اہلکاروں کاکہنا ہے کہ4 جنوری کے بعد سے پٹرول کارڈ قابل استعمال نہیں جبکہ بارہا شکایات کے باوجود حکام بات سننے کو تیار نہیں۔