بغیر لائسنس یا ہیلمٹ، ون وے خلاف ورزی پر 2 ہزار جرمانہ ہوگا،سی ٹی او

28 فروری ، 2024

لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا ہےکہ بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا،حادثات کی روک تھام ،محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئےسخت کریک ڈائون کیا جائے گا۔