ڈرائیونگ لائسنسوں کی پرنٹنگ تاخیرکاشکار

28 فروری ، 2024

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف اضلاع کے ہزاروں ڈرائیونگ لائسنسوں کی پرنٹنگ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زائد درخواستوں کی وجہ سے پرنٹنگ پر لوڈ بڑھا ،رش کم کرنے کیلئے3 شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔ زیادہ مسئلہ آن لائن اپلائی کرنیوالے درخواست گزاروں کا ہورہا ہے۔