وزیراعلیٰ مریم نواز عوام کیلئے ریلیف تیار کرچکی ہیں،حناپرویز بٹ

28 فروری ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازعوام کیلئے مکمل روڈمیپ اور ریلیف تیار کر چکی ہیں۔چار سال صوبے کو پنکی اور گوگی سرکار نے باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر چلایا عثمان بزدار پھر پرویز الہی نے پنجاب کے ساتھ سب سے بڑا ظلم کیا۔