عملی طور پر فلسطینی مسلمانوں کی حمایت جاری رکھیں گے، مجلس وحدت مسلمین

28 فروری ، 2024

لاہور(خبرنگار) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے میڈیا گفتگو کے دوران کہا غزہ میں مسلمانوں کا بے گناہ قتل عام جاری ہے،امت مسلمہ کے حکمرانوں کی خاموشی پر مذمت کرتے ہیں اور عملی طور پر فلسطینی مسلمانوں کی حمایت جاری رکھیں گے، حیران کن بات یہ ہے کہ امت مسلمہ کے حکمران فقط امریکی اسرائیلی نواز پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔