خواتین کے عالمی دن کو مہم کےطورپر منایاجائیگا، جماعت اسلامی خواتین

28 فروری ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی صدر لاہورعظمی عمران نے کہاہے کہ 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کو مہم کےطورپرمنایاجائیگا ،ہرسال کی طرح مختلف سرگرمیاں تشکیل دی گئی ہیں ، عورت کے حقوق کا سب سے بڑا ضامن اسلام ہے۔مردوعورت کے حقوق و فرائض میں مکمل توازن قائم کیا ہے۔مضبوط خاندان ،محفوظ عورت،مضبوط معاشرہ ہمارا مستقل سلوگن ہے۔