قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانا آئینی طور پر صدر مملکت کا اختیار ،علی محمد

29 فروری ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانا آئینی طور پر صدر مملکت کا اختیار ہے،ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ ہماری الیکشن سے پہلے کی انڈراسٹینڈنگ ہے، آج کی حکومت کسی کیلئے پھولوں کا بستر نہیں ہے، پیپلز پارٹی اتنی نشستیں حاصل کرنے کے باوجود کابینہ میں شامل نہیں ہورہی، اپوزیشن میں بیٹھ جائیں تو ایک دن میں ہماری سیاست اوپر چلی جائے گی، ن لیگ سے کمٹمنٹ کی تھی اس لیے حکومت کے ساتھ جائیں گے، ن لیگ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر سندھ میں گورنر لگائے گی،جے یو آئی ف کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جے یو آئی ف کے ارکان آج اسمبلی نہ جائیں تو بہتر ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق صدر سمیت دیگر نے غیرآئینی حرکت کی ہے، آئین کے آرٹیکل 91/2 میں یہی لکھا ہے کہ صدر اجلاس بلاسکتا ہے۔