آئس کریم کا مزہ لیتے ہوئے غزہ جنگ بندی پر بات کرنے پر جوبائیڈن کو تنقید کا سامنا

29 فروری ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں جنگ سے متعلق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر بات کرتے ہوئے آئس کریم کھانے پر امریکی صدر جوبائیڈن کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے جوبائیڈن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’نسل کشی کرنے والے جوبائیڈن آئس کریم کھا رہے ہیں جبکہ اسرائیل نے 14ہزار بچوں کا قتل کردیا ہے‘۔