واشنگٹن (واجد علی سید ) امریکا نے اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں معاشی اصلاحات کو یقینی بنانے کے لئے آئی ایم ایف اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کو کہا کہ "ہم قرضوں اور بین الاقوامی مالی امداد کے گھن چکر سے آزاد ہونے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔" "پاکستان کی معیشت کی طویل المدتی صحت اس کے استحکام کے لئے اہم ہے۔" انہوں نے یہ بات روزانہ کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ترجمان نے اسی نکتے پر زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ "پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کے لئے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے انتہائی اہم ہوں گی۔" انہوں نے مزید کہا، "ہم پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمز کیلئے کام جاری رکھے۔"
لاہور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ کنیکٹیوٹی کے چیئرمین میاں خورشید محمود قصوری نے...
اسلام آباد ایف آئی اے نےوفاقی دارالحکومت کے مختلف مواضعات میں ایکوائر کی گئی اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ...
اسلام آبادآن لائن کسٹمز کلیئرنس سسٹم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ ملی بھگت پر کئی...
پشاور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو...
اسلام آباد ذاتی ملاقاتوں میں شیروشکر، مہرباں اور قہقہے لگاتے سیاستدان، ایوان اور پریس کانفرنسوں میں...
اسلام آباد پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 14 مارچ 2025ء کو 16,015.8 ملین ڈالر تھے۔ اسٹیٹ بینک آف...
اسلام آباد انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر یومشہادت حضرت علی کے موقع پر سکیورٹی...
اسلام آباد صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکورٹی خامیوں کی نشاندہی پر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے...