اسلام آباد (رپورٹ :ِرانا مسعود حسین ) سپریم کورٹ کے وکیل حافظ احسان نے موقف اختیار کیا ہےکہIMFکے پاس معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں انتخابات پاکستان کا داخلی معاملہ ،اسی لئے پی ٹی آئی کی ای میل کا جواب ہی نہیں دیا پی ٹی آئی کو خط لکھنے کی بجائے عدالتوں یا لیگل فورم سے رجوع کرنا چاہیے تھا پاکستان کے آئین اور عالمی قوانین میں ایسی کوئی گنجائش موجودنہیں ہے کہ کسی ملک کے عام انتخابات کا ایک پرائیویٹ آرگنائزیشن سے فرانزک آڈٹ کروایا جائے جبکہ اس سے قبل وطن عزیز میں ایسی کوئی مثال بھی موجود نہیں ہے ،آئی ایم ایف کے پاس کسی سیاسی جماعت کی مداخلت پر کسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار ہی نہیں ہے ،اسی بناء پر جب سے یہ خط ان کے پاس پہنچا ہے انہوں نے اس ای میل کا جواب ہی نہیں دیاہے ،پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے اور یہ اس کا دخلی معاملہ ہے ،پی ٹی آئی کا یہ خط ایک سیاسی چال تو ہو سکتی ہے لیکن اس کی وجہ سے عالمی سطح پر ریاست پاکستان کے اداروں کی ساکھ پر اچھی حکمرانی ،شفافیت اور فرانزک آڈٹ کے نام پرسوالات تو اٹھیں گے،حافظ احسان ایڈوکیٹ نے بدھ کی شب پاکستان تحریک انصا ف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف)کو لکھے جانے والے خط کے حوالے سے ʼʼجنگ رپورٹر ʼʼ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ خالصتاًپاکستان کا داخلی معاملہ ہے ۔