اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مخصوص نشستیں لینے سے انکار کرنے کی تردید کردی۔سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کی حقائق کے برعکس تشریح کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے کے بعد تمام پارٹیوں کو خط لکھتا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں پانچ فیصد کوٹا خواتین کو دیا جاتا ہے، وہ خط صرف ہمیں نہیں لکھا گیا تمام جماعتوں کو لکھا گیا ہے۔حامد رضا نے کہا کہ چونکہ سنی اتحاد نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا اس لیے ہم نے صرف یہ بتایا کہ ہم نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا اس لیے ہمارے پاس 5 فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کی ایسی کوئی فہرست موجود نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے یہ کسی جگہ پر نہیں کہا کہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں چاہئیں۔ حامد رضا نے مزید کہا کہ میرے خط کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
لاہور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ کنیکٹیوٹی کے چیئرمین میاں خورشید محمود قصوری نے...
اسلام آباد ایف آئی اے نےوفاقی دارالحکومت کے مختلف مواضعات میں ایکوائر کی گئی اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ...
اسلام آبادآن لائن کسٹمز کلیئرنس سسٹم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ ملی بھگت پر کئی...
پشاور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو...
اسلام آباد ذاتی ملاقاتوں میں شیروشکر، مہرباں اور قہقہے لگاتے سیاستدان، ایوان اور پریس کانفرنسوں میں...
اسلام آباد پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 14 مارچ 2025ء کو 16,015.8 ملین ڈالر تھے۔ اسٹیٹ بینک آف...
اسلام آباد انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر یومشہادت حضرت علی کے موقع پر سکیورٹی...
اسلام آباد صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکورٹی خامیوں کی نشاندہی پر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے...