اسلام آباد(ایجنسیاں)نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ سے باہر جوڑتوڑ شروع ‘اتحادیوں اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی سربراہ جے یوآئی فضل الرحمان سےملاقات ‘ایم کیوایم سے بھی رابطہ کیاگیا۔جمعرات کوعمرایوب، اسد قیصر اور جنید اکبر پر مشتمل پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمرایوب نے واضح کیا کہ ووٹ مانگنے آیا ہوں اور یہ ہمارا حق ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے قومی اسمبلی میں اپنے نامزد کردہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔علاوہ ازیں فضل الرحمن اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ادھر مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، باپ اور آئی پی پی نے فضل الرحمان سے قیادت کی سطح پر بات چیت کا فیصلہ کیا ہے ۔نواز شریف‘ آصف زرداری اور علیم خان کے مولانا فضل الرحمان سے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں اور مولانا کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے‘ چوہدری شجاعت کے قریبی ذرائع کے مطابق بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔علاوہ ازیں اسپیکر‘ ڈپٹی سپیکر اورقائد ایوان کے ووٹ کیلئے مسلم لیگ ( ن ) اور پیپلز پارٹی کا وفد ایم کیو ایم کے پاس پہنچ گیا ، متحدہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...