اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پہلے روز ہی ایوان میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی پوزیشن واضح ہو گئی ‘حکومتی اتحادمیں 208جبکہ اپوزیشن میں93 ارکان شامل ہیں ۔سنی اتحاد کونسل ، جےیو آئی ،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ، نیشنل پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل ) نے اپوزیشن کی نشستیں سنبھال لیں ،336 رکنی ایوان میں 302 ارکان نے حلف اٹھا لیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد کچھ مزید ارکان آج حلف اٹھائیں گے ، تاہم مخصوص نشستوں کا تعین ہونا باقی ہے، الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کر دی جس کے مطابق مسلم لیگ ( ن)کو 108 ، پی پی پی 68، ایم کیو ایم 22، پاکستان مسلم لیگ (ق) 5 ، مسلم لیگ ضیا ء1۔ بلوچستان عوامی پارٹی 1، استحکام پاکستان پارٹی 4، آزاد ارکان 8، ( ٹوٹل 208) جبکہ سنی اتحاد کونسل 81 ، جے یو آئی 8، متحدہ وحدت المسلمین 1، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی 1،نیشنل پارٹی 1۔ بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل ) 1۔ ٹوٹل 93 ارکان شامل ہیں ،قائد ایوان ( وزیر اعظم ) کے انتخاب کیلئے 169 ووٹ درکار ہوں گے جبکہ مسلم لیگ اور اتحادیوں کے پاس کمفرٹیبل 200 سے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہے ، پارلیمانی ذرائع کے مطابق جے یو آئی اور بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں اپوزیشن میں ہوں گی لیکن سنی اتحاد کونسل کے احتجاج کا حصہ نہیں ہوں گی اور وہ ایشو ز کی بنیادپرمشترکہ احتجاج کا فیصلہ کریں گی، ایوان میں اپوزیشن کا سب سے بڑا چیلنج سنی اتحاد کونسل ارکان میں ڈسپلن لانا ہو گا۔پارلیمنٹ میں سنی اتحاد کونسل کا عرصہ امتحان شروع ہو گیا ، اس میں عمر ایوب خان، اسد قیصر ایسے اعتدال پسند موجود ہیں جو سڑکوں کی بجائے ایوان کے اندر جدو جہد کے قائل ہیں جبکہ شیر افضل مروت اور جمشید دستی کی طرح کے سخت گیر بھی ہیں جو کمپرومائز کے حامی نہیں۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...