اسلام آباد (فاروق اقدس) حلف برداری کے یادگار مناظر دیکھنے کیلئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی ایوان میں خصوصی مہمانوں کیلئے مخصوص سپیکر گیلری میں موجود تھیں جنہوں نے دیگر مہمانوں کی توجہ حاصل کی ہوئی تھی۔مریم نواز نے شفقت سے آصفہ بھٹو کے سر پر ہاتھ پھیرا، معانقہ کیا، آئندہ رابطے اور ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی ، رکنیت کے رجسٹر پر دستخط کرنے کیلئے جب دونوں شخصیات میاں نواز شریف اور آصف زرداری کے نام پکارے گئے تو دونوں کی صاحبزادیوں نے فرط جذبات سے اپنی پارٹی کے حق میں بے ساختہ نعرے لگاتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر رخصت ہونے سے پہلے وزیراعلیٰ مریم نواز نے آصف بھٹو کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرا اور انہیں گلے سے لگایا اور مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ آئندہ رابطے اور ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی۔ اس موقعہ پر آصف علی زرداری کی خصوصی معاون رخسانہ بنگش اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...