خیبرپختونخوا میں مولانا کا مینڈیٹ PTI نے چوری کیا،خواجہ آصف

01 مارچ ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مولانا کا مینڈیٹ پی ٹی آئی نے چوری کی ہے وہ ان کے ساتھ کیسے مل سکتے ہیں،تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہمارے اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان قدر مشترک ہے، مولانا کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے ہم کہتے ہیں دھاندلا ہوا ہے۔