کابینہ ارکان /سرکاری ا فسران کےغیرملکی دوروں پرعائد پابندی ختم

01 مارچ ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) نگران حکومت نےجاتےجاتے کابینہ ارکان اورسرکاری افسران کےغیرملکی دوروں پرعائد پابندی ختم کردی-کابینہ ڈویژن نےتمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے بھیجےگئےمراسلے میں کہا گیا ہےکہ غیر ملکی دوروں سے متعلق29جنوری2024 کاخط واپس لےلیاگیا جس میں نئی حکومت کے قیام تک غیر ملکی دوروں پر پابندی لگائی گئی تھی۔مراسلے کے مطابق غیرملکی دوروں سےمتعلق تمام کیسز کو 26اکتوبر2018کی پالیسی کےمطابق نمٹایاجائے گا-نگران حکومت نےگذشتہ ماہ نئی حکومت کی تشکیل تک سرکاری اورنجی سطح پر کابینہ ارکان اور سرکاری آفسران کےغیر ملکی دوروں پر پابندی لگادی تھی-گذشتہ ماہ نگران حکومت نےغیرملکی دوروں کیلئے وفاقی وزراء-مشیر اورمعاونین خصوصی کو دیئے گئے اجازت نامے واپس لے لئے تھے جبکہ تمام وفاقی سرکاری آفسران و ملازمین کےغیردوروں کےاجازت نامےبھی واپس کئےگئے تھے۔