راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ باہمی طور پر سیکھنے کے لیے صحیح فورم ہے اور یہ جنگ کے بدلتے ہوئے ماحول میں ٹیم کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ساتویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق 2024 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آرمی چیف جنرل سید عاصم نے ٹیم اسپرٹ مشق کے شرکاء کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشق کے مختلف مرحلوں کے دوران ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی صلاحیتوں اور حوصلے کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ اس مقصد کیلیے پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی صفات کو برقرار رکھا ہے،یہ تمام صفات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے بھرپور طریقے سے دکھائی ہیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والے ممالک کے بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے ٹیموں کے پیشہ ورانہ طرز عمل کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، قطر، امریکا، ازبکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ترکیہ سمیت 15 ٹیموں نے حصہ لیا، جبکہ آذربائیجان، چین، جرمنی، انڈونیشیا، سعودی عرب اور میانمار نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق 25 سے 27 فروری 2024 تک جاری رہی۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...