فضل الرحمٰن کی تائید کروں گا، اسمبلی مدت پوری نہیں کریگی،عامر ڈوگر

01 مارچ ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی تائید کروں گا یہ اسمبلی مدت پوری نہیں کرے گی، بندے میں کوئی شرم و حیات ہوتی ہے یہ کس منہ سے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں، نواز شریف خود یاسمین راشد سے ہارے ہوئے ہیں،ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے بددعاؤں کی نہیں دعاؤں کی توقع تھی۔