’’PPP کے بعد MQM نے بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے معذرت کرلی‘‘

01 مارچ ، 2024

اسلام آباد (فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی اپنے بعض تحفظات کے پیش نظر وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ حل طلب معاملات پر پیپلز پارٹی سے بات چیت جاری رہے گی لیکن فی الوقت ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اسپیکر ، وزیراعظم کیلئے ووٹ دینے کو تیار ، چیئرمین سینیٹ اور صدرکو ووٹ دینے پر آمادہ نہیں،ایم کیو ایم کی جانب سے یہ موقف سامنے آنے کے بعد حکومتی اتحاد کی جماعتوں کے زعماء نے فوری طور پر ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کی ۔