اسلام آباد(فاروق اقدس/ قومی اسمبلی سے جائزہ رپورٹ)’’گھڑی کی علامتی حیثیت‘‘ KPK کے بعد قومی اسمبلی میں بھی ’’لہرا دی گئی‘‘سارجنٹ ایٹ آرمز الرٹ، قائدین کو ارکان نے حفاظتی حصار میں رکھا ،اتحادی جماعت کے ارکان کی ایوان میں خاموشی ،انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کے پہلے دن حلف برداری کے اجلاس میں کامیاب جماعتوں کے اراکین کا فاتحانہ جوش و خروش اور ناکام رہنے والی جماعتوں کے اراکین کی مایوسی کے عالم میں جارحانہ انداز کوئی نئی بات نہیں ، تاہم ملک کی 16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے پہلے دن صورتحال قدرے برعکس تھی اپوزیشن کے تیور اتنے جارحانہ اور اشتعال انگیز تھے جن پہ یہ گمان ہوتا تھا کہ کسی بھی لمحے کوئی انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے، ایوان میں موجود اپوزیشن کی نشستوں پر دو ارکان ایسے بھی تھے جو عمران خان کے چہرے کے ماسک پہنے بیٹھے تھے اور جن کی خاموشی انتہائی پراسرار لگ رہی تھی حیرت کی بات یہ بھی تھی کہ قومی اسمبلی کے سیکورٹی سٹاف نے انہیں ماسک پہنے سمیت ایوان میں داخل ہونے کی اجازت کیسے دی اور پھر سپیکر نے بھی اعتراض نہیں کیا۔ ایوان میں ہونے والی کارروائی کے دوران حکومت کے اتحادی ایم کیو ایم کے ارکان خاموشی کے ساتھ کارروائی دیکھتے رہے جس پر یہ تبصرہ بھی حسب حال تھا کہ مصطفیٰ کمال اور کامران ٹیسوری کی آڈیو لیک منظر عام پر آنے کے بعد ایم کیو ایم کا مورال ڈائون ہونا فطری سی بات تھی۔ قواعد و ضوابط اور پارلیمانی روایات کے مطابق ارکان کو دستخط کرنے کیلئے حروف تہجی کے اعتبار کی ترتیب سے ڈائس پر بلایا جاتا ہے لیکن صورتحال کے پیش نظر اور ’’حفظ ماتقدم‘‘کے طور پر اس طریقہ کار کی بجائے بڑی جماعتوں کے قائدین جن میں نوازشریف، آصف زرداری، شہبازشریف، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن شامل تھے کو پہلے ہی بلا کر ان سے دستخط کروا لئے گئے اور ماسوائے مولانا فضل الرحمٰن کے باقی قائدین دستخط کرکے ایوان سے رخصت ہوگئے۔ سنی اتحاد کونسل کی طرف سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر ایوب خان جو خود چار مرتبہ ایوان کے رکن رہ چکے حلف اٹھانے سے پہلے مسلسل سپیکر سے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کیلئے وقت مانگتے رہے اور محتاط اندازے کے مطابق انہوں نے40مرتبہ وقت مانگنے کیلئے اپنی نشست سے کھڑے ہو کر ہاتھ بھی اٹھایا جبکہ قواعد وضوابط کے مطابق کامیاب ہونے والا امیدوار جب تک رکنیت کا حلف نہیں اٹھا لیتا اس کا استحقاق پوائنٹ آف آرڈر پیش کرنے کا نہیں ہوتا۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...