اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ملک بھر کے کاروباری طبقے‘ صنعتکاروں‘ تاجروں اور راولپنڈی اسلام آباد کے ارکان قومی اسمبلی‘ سابق سنیٹر‘ ایوانہائے صنعت و تجارت کے عہدیداروں نے پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو مکتوب ملکی معاملات میں عالمی مالیاتی ادارے کو مداخلت دینے کے مترادف کی کھلے عام دعوت دینا، شرمناک اور وطن دشمن حرکت قرار دیا ہےاور کہا ہے کہ تحریک انصاف شروع دن سے ہی معیشت سے کھیلنے کی کوششوں میں مصروف ہےایکس سروس مین سوسائٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم خان ،پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ فاد وحید، شیخ عبدالرزاق نےکہا ہے کہ یہ اس جماعت کی ایک اور ملک دشمنی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے صدر عاطف اکرام شیخ، ایف پی پی آئی کی انتظامیہ اور پولیس رابطہ کمیٹی کے چیئرمین یحییٰ طارق شیخ، انڈسٹریل ایریا اسلام آبادکے میاں اکرم فرید، پاکستان لارج سکیل سٹیل میلٹرز اینڈ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ خالد جاوید اور انکے رفقاء نے کہا ہے کہ مذکورہ خط میں کچھ ایسے نکات اٹھائے گئے ہیں جن کا مقصد پرامن سیاسی ماحول کو پراگندہ کرنا اور بالاخر عوام کی سہولت کیلئے کی جانے والی معاشی منصوبہ بندی کو تاخیر کا شکار بنانا ہے۔ خط میں اس تاثر کو نمایاں کیا گیا ہے کہ پاکستانی اداروں جن میں جوڈیشری ، گورنمنٹ، پارلیمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے شامل ہیں پر خط لکھنے والوں کو کوئی بھروسہ نہیں ہے ۔اس خط کے ذریعے آئی ایم ایف کو اکسایا گیا ہے کہ چونکہ ہمیں اپنے اداروں اور احتساب کے نظام پر اعتبار نہیں لہذا مداخلت کریں اور 30فیصد سیٹوں کا آڈٹ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اس جماعت نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہو، اگست 2022ء میں بھی جماعت کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی آڈیو لیک ہوئی تھی کہ وہ آئی ایم ایف کے معاہدے کی تکمیل نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کی سیاست میں پی ٹی آئی وہ واحد پارٹی ہے جو شروع دن سے ہی پاکستان کی معیشت سے کھیلنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...