نگراں حکومت کا تحفہ،پٹرول4.13روپے مزید مہنگا

01 مارچ ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار ر اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کا فیصلہ کیا ہےذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔نگران وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی منظوری دے دی ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔