قومی اسمبلی ‘چورڈاکوکے نعرے ‘سنی اتحاد ارکان نے جوتے لہرادیئے

02 مارچ ، 2024

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ،صباح نیوز) قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے موقع پر انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے چور چور ڈاکو ڈاکو کے نعرے لگاتے ہوئے جوتے لہرائے اورمخالف جماعتوں کی قیادت کیخلاف سخت ریمارکس دیئے ‘شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ نواز شریف کی آمد کے موقع پر بھی دونوں جماعتوں کے احتجاج کے دوران ایوان میں سخت کشیدگی پیدا ہو گئی اور ارکان آمنے سامنے آ گئے‘راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے لیگی ارکان سمیت رانا تنویر حسین سے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تلخ کلامی ہو گئی ۔ سپیکر نے متنبہ کیاکہ ہاؤس میں جوتے نہ لہرائے جائیں ۔